ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مسلم لیڈر نہیں’’ڈیلر‘‘ہیں اعظم خاں اور غلام نبی آزاد

مسلم لیڈر نہیں’’ڈیلر‘‘ہیں اعظم خاں اور غلام نبی آزاد

Sun, 14 Aug 2016 18:08:26    S.O. News Service

بی جے پی ،ایس پی اوربی ایس پی لیڈروں کی تقریرمیں کیاپھول برستے ہیں؟اسدالدین اویسی نے تمام جماعتوں کومجلس پرلگے الزامات پربحث کاکیاچیلنج

لکھنؤ14اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں اپنی پارٹی کی جڑیں جمانے میں لگے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ایم پی اسدالدین اویسی نے آج اپوزیشن جماعتوں کو ملک میں مسلمانوں کی حالت اور خود پر لگنے والے تمام الزامات پربحث کرنے کاچیلنج کیا۔اویسی نے یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی ملک کے مسلمانوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی لیکن کانگریس سمیت کسی بھی پارٹی نے اس طرف توجہ دینے کی زحمت نہیں اٹھائی۔انہوں نے اپنی اپنی پارٹی کا مسلم چہرہ کہے جانے والے ایس پی لیڈر اعظم خاں، بی ایس پی لیڈر نسیم الدین صدیقی اور کانگریس جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد کو مسلم ’’ڈیلر‘‘قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور بی جے پی کے لیڈرمجھے فرقہ پرست بتاتے ہیں۔کہتے ہیں کہ ہم اشتعال انگیز تقریر کرتے ہیں۔لیکن جو ان کے رہنما تقریر کرتے ہیں کیا اس میں پھول برستے ہیں؟ ۔ہم تو لوگوں کے 70سال سے دبے جذبات کو بتاتے ہیں۔آئین نے ہمیں اپنے حق کیلئے لڑنے کا حق دیا ہے۔اویسی نے کہاکہ ہم ساری پارٹیوں کو کھلا چیلنج دیتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے حالات اور ہم پر لگائے جانے والے الزامات پر ہمارے جلسے میں آکر بحث کریں یا ہم ان جلسے میں آکر بحث کر سکتے ہیں۔حیدرآباد کے ممبرپارلیمنٹ نے کہا کہ ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا بھی تعاون رہا ہے۔علماء نے انگریزوں کے خلاف جہاد کے فتوے دیے تھے لیکن مورخ ان باتوں کا ذکر نہیں کرتے۔اس قوم نے سب پر اعتماد کیا لیکن اس پسماندگی کے سوا کچھ نہیں ملا۔


Share: